اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کا موقف قابل ستائش: حماس

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

ماسکو: فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسامہ حمدان ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کر ر ہے تھے۔

انہوں نے کہا ’’ہم روسی وفد کے ذمہ دارانہ موقف کی ستائش کرتے ہیں جس نے اس قرارداد کے مسودے میں سنجیدہ تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی جو ہمارے لوگوں کے خلاف اس نازی جنگ کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی، لیکن اس کوشش کی امریکہ کی طرف سے مخالفت کی گئی، جو کہ اس جرم میں اسرائیل کا ساتھی بنا ہوا ہے۔‘‘


واضح رہے کہ جمعہ کے روز، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے سہولت فراہم کرنے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی۔ تاہم، اس میں روس کی تجویز کردہ ترمیم کو روک دیا گیا، جس میں فوری طور پر دشمنی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ امریکہ نے اس ترمیم کی مخالفت کر دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔