روس اکتوبر میں بین الاقوامی ’برکس فیشن چوٹی کانفرنس‘ کی میزبانی کرے گا

روس کے دارالحکومت ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اکتوبر میں یہاں دوسری بین الاقوامی ’برکس-فیشن چوٹی کانفرنس‘ منعقد کرنے کی تجویز پر دستخط کیے ہیں

<div class="paragraphs"><p>برکس فیشن سمٹ</p></div>

برکس فیشن سمٹ

user

یو این آئی

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اکتوبر میں یہاں دوسری بین الاقوامی ’برکس-فیشن چوٹی کانفرنس‘ منعقد کرنے کی تجویز پر دستخط کیے ہیں۔

سرکاری پریسیڈیم کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک ریلیز میں کہا گیا کہ ’’ماسکو سٹی سرکار دوسرے بین الاقوامی ’برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ (برکس) - فیشن چوٹی کانفرنس‘ فورم کی میزبانی کی حمایت کرے گی، جس کا اس سال اکتوبر میں منعقد ہونے کا منصوبہ ہے۔اس مسئلے سے متعلق ایک قرارداد پر ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے دستخط کیے ہیں۔‘‘

دستاویزات کے مطابق 80 سے زائد ممالک نے فورم میں شرکت کے لیے ابتدائی رضامندی دی ہے۔ یہ فورم ماسکو فیشن ویک کے حصے کے طور پر منعقد ہوگا۔

ریلیز میں کہا گیا کہ ’فیشن چوٹی کانفرنس‘ کے پروگرام میں پیشہ ورانہ شو روم، پلینریز، لیکچرز، موضوعاتی فلموں کی نمائش اور کاروباری میٹنگوں کے ساتھ ساتھ روسی اور غیر ملکی برانڈز کے مجموعوں کی پیشکشیں شامل ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔