روس- یوکرین کشیدگی: بائیڈن کا پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روس فوجی ایکشن کی طرف بھی جا سکتے ہیں، وہ دنیا سے الگ تھلگ اور چین پر زیادہ انحصار کرتا جا رہا ہے۔

بائیڈن- پیوٹن، تصویر آئی اے این ایس
بائیڈن- پیوٹن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: روس یوکرین کشیدگی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن نے روسی صدر سے گفتگو میں کہا کہ روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سفارت کاری اور دیگر منظرناموں کے لئے تیار ہے، روسی جارحیت سے بڑے پیمانے پر مشکلات ہوں گی، روس کا مؤقف کمزور پڑجائے گا۔ امریکی عہدیدار نے میڈیا کو ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے بتایا کہ بائیڈن اور پیوٹن کی فون کال پیشہ ورانہ کال تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن اور پیوٹن کی کال سے کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی، روس سفارت کاری کے راستے پر جائے گا یا نہیں، ابھی واضح نہیں۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روس فوجی ایکشن کی طرف بھی جا سکتے ہیں، وہ دنیا سے الگ تھلگ اور چین پر زیادہ انحصار کرتا جا رہا ہے۔ دریں اثنا عالمی مبصرین کا کہنا ہے ماسکو اور کیف کے درمیاں سرحدی کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔