برلن کے قدم کا روس نے دیا سخت جواب، 40 جرمنی سفیروں کو نکال کر باہر کیا!
روس کے قدم پر جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ’امید کے مطابق‘ ہے لیکن ’کسی بھی طرح مناسب نہیں‘، انھوں نے کہا کہ جرمنی کے ذریعہ نکالے گئے روسی سفیر کوئی سفارتی خدمت انجام نہیں دے رہے تھے۔
روس نے 40 جرمن سفیروں کو اپنے ملک سے باہر نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی میں کام کرنے والے 40 روسی سفیروں کو اپریل میں ’داخلہ ممنوع‘ قرار دے دیا گیا تھا۔ اسی کی جوابی کارروائی میں روس نے پیر کے روز جرمن سفیر گیجا اینڈریاس وان گیئر کو طلب کیا اور اپنا فیصلہ سنایا۔
خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق روس نے جرمنی کے فیصلے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا اور جرمن سفیر کو مطلع کیا کہ 40 جرمن سفیروں کو ملک سے باہر نکالا جائے گا۔ کریملن نے مکمل طور پر روسی سفیروں کو جرمنی سے نکالے جانے کے جواب میں یہ قدم اٹھایا ہے۔
روس کے اس قدم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا کہ یہ امید کی جا رہی تھی، لیکن کسی بھی طرح سے یہ مناسب قدم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی کے ذریعہ نکالے گئے روسی سفیر کوئی سفارتی خدمت انجام نہیں دے رہے تھے، جب کہ روس کے ذریعہ نکالے گئے جرمنی کے لوگوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔