جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات، 6 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے پیر کو خطاب کے دوران کہا کہ دو صوبوں میں 489 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملک کی تمام سرکاری ایجنسیز کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ میں فساد کی فائل تصویر / Getty Images
جنوبی افریقہ میں فساد کی فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

پریٹوریا: کرپشن کے الزامات میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور کئی اسٹورز کو بھی لوٹ لیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زوما کے آبائی صوبے کے شہر پیٹرمرزبرگ میں کئی عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔ جوہانسبرگ اور ڈربن میں کئی اسٹورز کو لوٹ لیا گیا، لوٹ مار کرنیوالوں پر ربر کی گولیاں بھی چلائی گئیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فسادات سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے پیر کو خطاب کے دوران کہا کہ دو صوبوں میں 489 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملک کی تمام سرکاری ایجنسیز کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر زوما پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تشدد اور فسادات برپا کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔