’پنڈورا پیپرز‘ میں انکشاف: سابق برطانوی وزیراعظم کی لندن میں 67 لاکھ پونڈ کی جائیداد

بلیئرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ جائیداد قانونی طور پر آف شور کمپنی سے خریدی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیٹا کلیکشن اور اشتراک کے حوالہ سے’ پینڈورا پیپرز‘، ’ پنامہ پیپرز‘ سے بہت بڑے ہیں۔

 ٹونی بلیئر، تصویر آئی اے این ایس
ٹونی بلیئر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: ’پنڈورا پیپرز‘میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم اورعراق میں جنگ تھوپنے میں امریکہ کے زبردست حامی رہے ٹونی بلیئر نے وسطی لندن میں 67 لاکھ پونڈ کی جائیداد خریدی، مگر 3 لاکھ 12 ہزار پونڈ اسٹیمپ ڈیوٹی ادا نہیں کی۔

بلیئرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ جائیداد قانونی طور پر آف شور کمپنی سے خریدی گئی تھی۔ عالمی میڈیا سے ملنے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیٹا کلیکشن اور اشتراک کے حوالہ سے’ پینڈورا پیپرز‘، ’ پنامہ پیپرز‘ سے بہت بڑے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ دنیائے صحافت کی تاریخ میں کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔ انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کے بیان کے مطابق ’پینڈورا پیپرز‘ دنیا کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والی ایک کروڑ 19 لاکھ سے زائد فائلز کے ’لیکڈ ڈیٹا بیس‘ پر مشتمل ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ دنیا کے 117 ممالک سے 150 میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد رپورٹرز نے 2 سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں حصہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔