ترکی اور شام میں زلزلہ کے متاثرین کے لیے 10 ہزار موبائل گھر بھیجے گا قطر

قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کے روز ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے قطر کی طرف سے 10,000 موبائل گھر بھیجنے کا بندوبست کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>زلزلہ کے بعد کا منظر</p></div>

زلزلہ کے بعد کا منظر

user

قومی آواز بیورو

دوحہ: قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کے روز ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے قطر کی طرف سے 10,000 موبائل گھر بھیجنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ترکی اور شام میں پیر کے روز، 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے کچھ علاقوں میں کافی تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے سے دونوں ممالک میں ہزاروں گھر منہدم ہوگئے اور 7000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ "زلزلہ کے متاثرین کی تکلیفوں کو کم کرنے کے لیے 10,000 موبائل گھر بتدریج جلد از جلد متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے، اس کے ساتھ قطر کی سول سوسائٹی کی جانب سے قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (QRCS) اور قطر چیریٹی (QC) کے توسط سے اضافی امداد بھی دی جائے گی۔ انہوں نے فوری طور پر ترکی میں واقع اپنے دفاتر کے ذریعے اپنا کام شروع کر دیا ہے"۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔