اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے نیتن یاہو کے منصوبوں کے خلاف تل ابیب میں احتجاج

حکومت کی متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل 28ویں سنیچر کو ہزاروں لوگ تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ اطلاع روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے اپنی رپورٹ میں دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آواز بیورو

تل ابیب: حکومت کی متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل 28ویں سنیچر کو ہزاروں لوگ تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ اطلاع روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے اپنی رپورٹ میں دی۔ مظاہرین نے ہفتے کے روز اسرائیل بھر میں 150 مقامات پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

کراؤڈ سالیوشنز کا اندازہ ہے کہ صرف تل ابیب میں تقریباً 150,000 لوگ جمع ہوئے۔ مظاہروں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ کل اسرائیل بھر میں ہفتے کے روز تقریباً 400,000 لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو عدالتی اختیارات اور ججوں کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے ایک ترمیم لانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ اسرائیل میں عوامی حلقوں میں اس ترمیم کو جمہوری اقدار اورعدالتی آزادیوں پرحملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نتین یاھو کی طرف سے لائے گئے عدالتی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل پرچند ہفتے قبل پہلی رائے شماری کی گئی تھی جس کے بعد عوامی دباؤ کے پیش نظر اس بل کو موخر کردیا گیا تھا۔ پہلی شق سپریم کورٹ کو بنیادی قوانین میں کسی بھی ترمیم کو منسوخ کرنے کے لیے نااہل قرار دیتی ہے جسے اسرائیل کے آئین کے برابر سمجھا جاتا ہے۔


لوگ 15 جولائی 2023 کو تل ابیب، اسرائیل میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی قوم پرست اتحادی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسرے آرٹیکل میں "استثنیٰ" کی شق شامل کی گئی ہے جو پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے کچھ فیصلوں کو پارلیمنٹ کے 120 ارکان میں سے 61 ووٹوں کی سادہ اکثریت سے کالعدم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

منگل کے روز نیتن یاہو کے پارلیمانی اتحاد کی جانب سے ایک بل پیش کیے جانے کے بعد مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بند کر دیا اور ملک کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آپریشن میں خلل ڈالا۔ منتظمین نے کہا کہ اگر نیتن یاہو اس منصوبے کو آگے بڑھاتے ہیں تو وہ اگلے منگل کو ایک اور "یوم اضطراب " کا انعقاد کریں گے۔


یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم کو ہفتے کے روز پانی کی کمی کی وجہ سے صحت خراب ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے تل ابیب کے ہسپتال سے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ راحت محسوس کر رہے ہیں۔ تاہم، نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق اتوار کو ہونے والا کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔