لاطینی امریکہ کے ملک ہنڈوراس کی خاتون جیل میں قتل و غارت گری، کسی کو گولی ماری، کسی کو جلایا! 41 قیدی ہلاک

دار الحکومت ٹیگو سیگلپا سے 12 میل دور موجود خاتون جیل میں پیش آنے والے ہنگامہ آرائی کے واقعہ میں 26 خواتین جل کر ہلاک ہو گئیں جبکہ دیگر ہلاکتیں گولیاں یا چاقو لگنے سے ہوئیں

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

قومی آواز بیورو

ٹیگو سگلپا: لاطینی امریکہ کے ملک ہنڈوراس میں خواتین جیل میں قتل و غارات گی کے واقعہ میں 41 قیدی ہلاک ہو گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دار الحکومت ٹیگو سیگلپا سے 12 میل دور موجود خواتین کی جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 26 خواتین جل کر ہلاک ہوئیں جبکہ دیگر ہلاکتیں گولیاں یا چاقو لگنے سے ہوئیں۔ جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق جیل میں لڑائی باریو اور مارا سالواتروچا گروپ کے درمیان ہوئی۔ ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والی 7 خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جیل میں گینگ باریو 18 کے بارے میں مشہور کے کہ وہ قیدیوں کو خوفزدہ رکھتا ہے اور باریو گینگ کی جانب سے قیدیوں پر آئے روز تشدد کرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین قیدی ان سے بہت زیادہ خوفزدہ رہتی ہیں۔


ملک کے جیلوں کے نظام کی سربراہ جولیسا ولنوئیوا نے اس پورے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فساد میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیلوں کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے چند روز قبل سخت کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ فساد ہوا۔

واضح رہے کہ ہونڈوراس کے جیلوں میں 2019 میں گینگز کے تصادم میں 18 قیدی خواتین ہلاک ہوئی تھیں جبکہ 2012 میں گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والے ہنگامہ کے بعد آتشزدگی کے باعث 350 قیدی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔