وزیر اعظم نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو ہندوستان آنے کی دعوت دی

اپنے تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی۔

تصویر سوشل میڈیا اے این آئی ٹویت کا گریب
تصویر سوشل میڈیا اے این آئی ٹویت کا گریب
user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی ۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکہ میں ہند وستان سے تعلق رکھنے والے امریکی نائب صدر نے ہندوستان کے وزیر اعظم کا استقبال کیا ہو۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ ان کو وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی کافی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کملا ہیرس پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہیں ۔وزیر اعظم نے کملا ہیرس کو ہندوستان آنے کے لئے مدعو کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کملا ہیرس ہندوستان آتی ہیں تو پورے ہندوستان کو بہت خوشی ہوگی۔


ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی قیادت میں ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات نئی اونچائیوں پر پہنچیں گے۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹیجک شراکت کو مضبوط کرنے پر زور دیا ۔اس سے قبل کملا ہیرس نے کورونا وبا کے بحران کے دور میں نے ہندوستانی وزیر اعظم سے بات کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔