افغانستان: قیام امن کی کوششیں، ماسکو میں افغان حکام کی طالبان سے ملاقات
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی رہنما ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں 14 رکنی وفد ماسکو جائے گا۔
کابل: حکومت افغانستان کےحکام کا کہنا ہے کہ افغان سیاستدان رواں ہفتہ ماسکو میں منعقد ہونے والے 2 روزہ اجلاس میں طالبان سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 اور 29 مئی کو ہونے والے اجلاس میں افغانستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل ہوجائیں گے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی رہنما ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں 14 رکنی وفد ماسکو جائے گا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کے چیف اور سابق نائب وزیر برائے خارجی امور شیر محدم عباس استانکزئی بھی شرکت کریں گے۔
افغان سیاستدانوں میں سے سابق صدر حامد کرزئی اپنے ترجمان یوسف صحا کے ہمراہ شرکت کریں گے جہاں طالبان اور افغان وفود کے درمیان غیر رسمی بات چیت کے امکانات بھی نہیں ہیں لیکن کسی چیز کی کوئی ضمانت نہیں۔ افغانستان امن کونسل، جس کا مقصد کابل اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں مدد کرنا ہے، کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ امن کونسل کے سربراہ کریم خلیلی بھی شرکت کریں گے۔
ماسکو میں حالیہ ملاقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب چند ہفتے قبل امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کا چھٹا مرحلہ اختتام پذیر ہوا تھا جس میں فریقین کے درمیان کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔ طالبان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات اس بنیادی سوال پر رکے ہوئے ہیں کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا کب ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 May 2019, 6:10 PM