پاکستان: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی جوانوں کی موت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ دھماکے میں لکی مروت کے رہائشی کانسٹیبل گل رؤف (29) اور ضلع کرک کے رہائشی کانسٹیبل عابد اللہ (23) کی موت ہوگئی ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

خیبرپختونخوا: پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے اسپن وام علاقے میں منگل کو آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج کی میڈیا امور کی شاخ نے یہ اطلاع دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ دھماکے میں لکی مروت کے رہائشی کانسٹیبل گل رؤف (29) اور ضلع کرک کے رہائشی کانسٹیبل عابد اللہ (23) کی موت ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے اور ان کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپن وام کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔