لبنان میں پیجرز میں خوفناک دھماکے، حزب اللہ کے ارکان بنے نشانہ، 11 ہلاک، کئی ہزار زخمی

لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ارکان کے پیجرز میں اچانک دھماکے ہوئے، جس سے سینکڑوں لوگ زخمی ہو گئے۔ دھماکوں میں ایران کے سفیر بھی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

لبنان میں اچانک پیجرز میں ہونے والے دھماکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور عام شہریوں کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہونے سے اب تک ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ دھماکے لبنان کے جنوبی علاقوں اور بیروت کے مضافاتی علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3:45 بجے شروع ہوئے اور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکے حزب اللہ کے جنگجوؤں کے پیجرز میں ہوئے، جو آپس میں رابطے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیجرز کو کسی نے ہیک کر کے ان میں دھماکے کروائے ہیں۔


لبنان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان بھر میں متعدد وائر لیس کمیونیکیشن ڈیواسز میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جن پیجرز میں دھماکے ہوئے ہیں وہ جدید ماڈل کے تھے جنہیں حالیہ مہینوں میں ہی خریدا گیا تھا۔

دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس واقعے میں تقریباً 3 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 400 کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ڈاکٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


حزب اللہ نے اس واقعے کو اسرائیل کی سازش قرار دیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ پیجرز میں دھماکوں کا سبب کیا تھا۔ دھماکوں کے بعد لبنانی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود پیجرز کو فوری طور پر ضائع کر دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔