جاپان کی ضمانت پر عالمی بینک نے یوکرین کے لیے قرض کی منظوری دے دی
قرض یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور اصلاحات میں مدد فراہم کرے گا۔
عالمی بینک نے بے گھر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور "عوامی وسائل کے اخراجات کی شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے" کے لئے جاپان کے ذریعہ یوکرین کے لئے گارنٹی شدہ 1.5 ارب ڈالر کے قرض کو منظوری دے دی ۔
عالمی بینک نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، "ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے آج 1.5 ارب ڈالر یوکرین ریلیف اینڈ ریکوری ڈیولپمنٹ پالیسی لون (ڈی پی ایل) کی منظوری دے دی۔" قرض کی ضمانت حکومت جاپان نے ایڈوانسنگ نیڈز کریڈٹ انہانسمنٹ فار یوکرین ٹرسٹ فنڈ (ایڈوانس یوکرین) کے تحت دی ہے اور یہ 2023 میں یوکرین کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی امدادی پیکج کا ایک لازمی حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرض یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور اصلاحات میں مدد فراہم کرے گا۔
واضح رہے روسی حملہ کے بعد یوکرین کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کو قرض کی اشد ضرورت ہے۔ عالمی بینک کے اس اقدام سے یوکرین کو بہت بڑی راحت ملے گی۔ یوکرین میں حملے کے بعد ہوئے بے گھر افراد کی اس قرض سے کافی مدد ملے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔