کرونا سے پوری دنیا میں 2.11 لاکھ ہلاکتیں، 30 لاکھ سے زیادہ متاثرین
چین جہاں سے اس وبائی وائرس کے پھیلنے کا الزام ہے وہاں ہوئی اموت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے
عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) نےپوری دنیا میں کہرام مچارکھا ہے اوراب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تیس لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔
تازہ اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کرونا وائرس سے مجموعی طور سے 3063008 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 211,447 ہوگئی ہے۔ پوری دنیا میں اب تک 8.6 لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیرکو جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 28380 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک اس وائرس سے 886 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 6362 لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔
جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
دنیا کا سپرپاور امریکہ میں یہ وبا خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔ یہاں اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کا تعداد 56797 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
یورپ میں سب سے سنگین طور سے متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 26977 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 199414 لوگ اس سے متاثر ہوئےہیں جبکہ 65 ہزار متاثرین صحت مند ہوکرگھر لوٹ چکے ہیں۔
اسپین کووڈ۔19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 229422 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 23521 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا ایک لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک82830 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4632 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیارکی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ اس درمیان کرونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالت کافی خراب ہے۔
فرانس میں اب تک 165,842 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 23,293 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ جرمنی میں کرونا وائرس سے 158,758 لوگ متاثر ہیں اور 6126 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔