لڑکی کے آئی فون سے برہنہ تصاویر لیک! اب ایپل کو ادا کرنا ہوگا کروڑوں ڈالر کا ہرجانہ

ایپل کمپنی کے ملازم نے نوجوان لڑکی کے آئی فون سے اس کی برہنہ تصاویر لیک کر دیں، جس کے بعد کمپنی نے ملازم کو نوکری سے نکال دیا اور لڑکی کو ہرجانہ ادا کیا جائے گا

آئی فون / Getty Images
آئی فون / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

کیلیفورنیا: آئی فون بنانے والی دنیا کی مایہ ناز کمپنی ایپل اپنی غلطی کی وجہ سے ایک نوجوان لڑکی کو کروڑوں ڈالر کا ہرجانہ ادا کرے گی۔ دراصل لڑکی نے آئی فون خراب ہونے کے بعد اسے درست کرنے کے لئے ایپل اسٹور پر دیا تھا جہاں سے اس کی برہنہ تصاویر لیک ہو گئیں۔ اب لڑکی نے کمپنی سے پانچ ملین ڈالر یعنی تقریباً 36 کروڑ 61 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہرجانہ طلب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر اریگون کی 21 سالہ طالبہ نے اپنے آئی فون میں معمولی خرابی کے بعد اسے مرمت کے لئے سروس سینٹر پر دیا تھا تاہم کچھ دن بعد لڑکی کی کلاس فیلو نے اسے بتایا کہ اس کی فیس بک پروفائل سے 10 برہنہ تصاویر شیئر ہوئی ہیں۔طالبہ کے مطابق اس نے فوراً وہ تصاویر ڈیلیٹ کر دیں تاہم تب تک متعدد لوگ انہیں اپنے پاس محفوظ کر چکے تھے۔


لڑکی نے اس کے بعد ’ایپل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تاہم کمپنی نے وکیل سے رابطہ کر کے اسے ہرجانہ دینے کی پیش کش کی اور معاملہ عدالت کے باہر ہی حل کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ’ایپل‘ کی جانب سے لڑکی کو دیے جانے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں البتہ لڑکی کے وکیل کی جانب سے 5 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق لڑکی کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی، اس کی تلافی ہم نے معاوضہ دیکر کی ہے اور کوتاہی برتنے والے ملازم کو بھی نوکری سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی رازداری اور ان کے ڈیٹا کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔