قطر اور ترکی کے ساتھ افغان ایئرپورٹ انتظام پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا: طالبان
طالبان نے قطر اور ترکی کے ساتھ کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں ہوائی اڈوں کا مشترکہ انتظام کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے
کابل: طالبان نے قطر اور ترکی کے ساتھ کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں ہوائی اڈوں کا مشترکہ انتظام کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ طالبان نے قطر اور ترکی کے ساتھ افغانستان میں پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو چلانے کے منصوبے پر معاہدہ کیا ہے اور یہ کہ مشترکہ تکنیکی گروپ آنے والے دنوں میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔
اس رپورٹ کے بعد طلوع نیوز ایجنسی نے طالبان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان امام الدین احمدی کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو طالبان کے ساتھ دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں کی ملاقات کے بعد بھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔ احمدی نے کہا کہ اس مسئلہ پر بات چیت جاری رہے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔