میانمار میں شبینہ گرفتاریاں، لوگوں میں خوف و ہراس
میانمار میں فوجی بغاوت کے مظاہرین کی شبینہ گرفتاری لوگوں میں خوف وہراس پیدا کر رہی ہے۔ حکام مخالفین کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری انجام دے رہے ہیں
ینگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے مظاہرین کی شبینہ گرفتاری لوگوں میں خوف وہراس پیدا کر رہی ہے۔ حکام مخالفین کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری انجام دے رہے ہیں۔ یہ اطلاع ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ میڈیا کو جاری کی گئی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لوگوں کو وارننگ دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے اہلکار انہیں انہیں گرفتار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یکم فروری کو بغاوت کے بعد جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز ہوا۔ بی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز فوج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حزب اختلاف کے سات مشہور کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بتایا کہ بغاوت کے بعد سے اب تک 350 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملک کی منتخب رہنما آنگ سان سوچی کے علاوہ متعدد سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔