نیوزی لینڈ میں 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والی ماں مجرم قرار دے دی گئی
ماں نے ذہنی عارضے میں مبتلا ہونے کی استدعا کی لیکن نیوزی لینڈ کی عدالت نے اس پر لگائے گئے تمام الزامات پر سزا سنا دی
نیوزی لینڈ کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقدمے کی سماعت کے اختتام پر ایک خاتون کو اپنی تین بیٹیوں کے قتل کا مجرم قرار دیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، لورن ڈکسن پر الزام تھا کہ اس نے اپنی جڑواں بیٹیوں 2 سالہ مایا اور کارلا، اور سب سے بڑی بیٹی، 6 سال لین کا گلا گھونٹ کر قتل کیا جب کہ اس کا شوہر اس وقت اپنے ساتھیوں کے ساتھ باہر کھانا کھا رہا تھا۔
ڈکسن نے لڑکیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، لیکن کہا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک ذہنی عارضے میں مبتلا تھی۔ ان لڑکیوں کو جنوبی جزیرہ تیمارو میں ان کے گھر کے اندر قتل کیا گیا، جب کہ خاندان جنوبی افریقہ سے نیوزی لینڈ پہنچا تھا۔ کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ کی ایک جیوری نے ڈکسن کو قتل کے تمام معاملات کا قصوروار پایا۔
نیوزی لینڈ میں قتل کی سزا کم از کم 10 سال قید ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران، استغاثہ اور دفاعی وکلاء نے اتفاق کیا کہ ڈکسن ذہنی طور پر بیمار تھی جب اس نے اپنی بیٹیوں کو قتل کیا۔ لیکن وہ اس بارے میں متفق نہیں تھے کہ آیا اس کی ذہنی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ اس سے بے خبر تھی کہ وہ کیا کر رہی ہے۔
عدالت میں، ڈسٹرکٹ اٹارنی اینڈریو میکری نے جیوری کو بتایا کہ غصے نے ڈیکاسن کو اپنی بیٹیوں کو قتل کرنے پر مجبور کیا۔ لیکن ڈکسن کے دفاعی وکیل، کیرن بیٹن نے تصدیق کی کہ لڑکیوں کا قتل غصے اور ناراضگی کا نتیجہ نہیں تھا، بلکہ یہ اس لیے ہوا کہ ڈکسن "ایک شدید ذہنی بیماری" میں مبتلا تھی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔