نیویارک: کورونا ایک بار پھر بے قابو، رات میں بار اور ریستوران کھولنے پر پابندی
نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوآمو نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا کیسز کو روکنے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ لائسنس یافتہ شراب کی دکانوں سمیت ریاست کے بار اور ریستوران کو رات کے 10بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واشنگٹن: امریکہ کے نیویارک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ سے بار، ریستوران اور جمز کے کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور صرف 10 افراد کسی بھی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔
نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوآمو نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کورونا کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ لائسنس یافتہ شراب کی دکانوں سمیت ریاست کے بار اور ریستوران کو رات کے دس بجے کے بعد بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جم بھی دس بجے کے بعد بند رہیں گے۔ ریاست میں یہ پابندیاں جمعہ کی رات 10 بجے سے نافذ ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پورے امریکہ میں کورونا کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کورونا کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ انڈور تقریبات اور پارٹیوں کا اہتمام کرنا ہے۔ اسی لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف 10 افراد ہی ایسی تقریبات اور پارٹیوں میں شرکت کرسکیں گے۔ نیویارک میں بدھ کے روز کورونا کے 5000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں کووڈ-19 کے 48 ہزار نئے کیسز اور 550 ہلاکتیں
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔