ایران پر نئی امریکی پابندیاں، ’پاسداران انقلاب‘ بھی زند میں!

امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے تعمیراتی شعبے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں میں چار ایسی اشیاء بھی شامل ہیں جنہیں ایران اپنے فوجی یا جوہری پروگراموں میں استعمال کرتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز ایران کے تعمیراتی شعبے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پابندیوں میں چار ایسی اشیاء بھی شامل ہیں جنہیں ایران اپنے فوجی یا جوہری پروگراموں میں استعمال کرتا ہے۔

جمعرات کے روز ایران کے لیے امریکی خصوصی مندوب برائن ہُک نے "العربیہ" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران کسی نئے جوہری معاہدے پر امریکا سے گفت وشنید قبول نہیں کرتا واشنگٹن تہران پر پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔


ہک نے مزید کہا کہ پابندیوں کے ایک سال کے دوران ایرانی تیل کی فروخت 25 لاکھ بیرل سے کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار بیرل پر آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ایران کا تیل کا شعبہ بدترین زوال کا شکار ہوا ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دو سال قبل کی صورتحال کے مقابلے میں پابندیوں کی وجہ سے آج ایران کی حکومت معاشی طور پر کمزور ہے۔ امریکی مندوب نے وضاحت کی کہ امریکا کی طرف سے ایران پر پابندیاں اس کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Nov 2019, 2:04 PM