دنیا پر نئی وبا کا خطرہ! 11 ممالک میں ’منکی پاکس‘ کے 80 معاملوں کی تصدیق

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 11 ممالک میں منکی پاکس کے تقریباً 80 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، ادارے نے خبردار کیا گیا ہے کہ کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے

منکی پاکس
منکی پاکس
user

یو این آئی

کنشاسا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 11 ممالک میں منکی پاکس کے تقریباً 80 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے خبردار کیا گیا ہے کہ کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کسی ملک کا نام لیے بغیر مزید 50 مشتبہ کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل اٹلی، سویڈن، اسپین، پرتگال، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی، جہاں پہلا یورپی کیس رپورٹ ہوا تھا۔ منکی پوکس وسطی اور مغربی افریقہ کے دور دراز علاقوں میں پائی جانے والی بیماری ہے۔ یہ متعدی بیماری ہے، جس میں انفیکشن کا خطرہ صرف اس وقت رہتا ہے جب کسی متاثرہ مریض سے بہت قریبی رابطہ ہو۔


منکی پاکس سے متاثرہ مریض کو بہت ہلکا بخار ہوتا ہے اور زیادہ تر لوگ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ کچھ بڑی علامات میں بخار، جسم میں درد، سر درد، جسم میں سوجن، تھکاوٹ اور چھالے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منکی پوکس کے کچھ کیسز برطانیہ، پرتگال، اسپین، سویڈن اور امریکہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

جمہوری جمہوریہ کانگو، افریقی براعظم پر واقع ایک ملک میں منکی پاکس کے کم از کم 1284 مشتبہ واقعات اور 58 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یہ اطلاع دی۔ کانگو میں تنظیم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا کہ کانگو کے صوبوں جیسے سنکورو، تسپو، ایکواتور اور شوپا میں 913 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کل کیسز کا تقریباً 75 فیصد ہے۔

منکی پاکس کے لیے کوئی مخصوص ویکسین موجود نہیں ہے لیکن چیچک کا ٹیکہ 85 فیصد تحفظ فراہم کرتا ہے کیونکہ دونوں وائرس کافی ملتے جلتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔