برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے کیا کابینہ میں ردوبدل
لز ٹرس کی پریس سکریٹری نے کہا کہ تبدیلی ٹوری پارٹی کو ’’متحد‘‘ کر ے گی اور انہوں نے پانچ حریفوں کو اہم رول دینے کی جانب اشارہ کیا ہے
لندن: برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے عہدہ سنبھالتے ہی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے اپنے اہم ساتھیوں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رشی سنک کی حمایت کرنے والوں میں سے کوئی بھی ان کی کابینہ میں شامل نہیں ہوگا۔
لز ٹرس نے کواسی کوارٹینگ کی جگہ چانسلر جیمس کلیورلی کو وزیر خارجہ اور سوئیلا بریورمین کو پریتی پٹیل کی جگہ وزیر داخلہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی سب سے قریبی دوست تھریس کوفی کو وزیر صحت اور نائب وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ نئی کابینہ بدھ کو بعد میں وزیراعظم سے اپنی پہلی میٹنگ کرے گی۔ لز ٹرس کی پریس سکریٹری نے کہا کہ تبدیلی ٹوری پارٹی کو ’’متحد‘‘ کر ے گی اور انہوں نے پانچ حریفوں کو اہم رول دینے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی وزیر اعظم جو بائیڈن سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح ہے کہ منگل کو بالمورل میں منعقدہ ایک تقریب میں ملکہ الزبتھ دوم نے لز ٹرس کو برطانیہ کی 56ویں وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔