نیتن یاہو نے جنین میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا کیا اعلان

نیتن یاہو نے کہا کہ ہم مشن کو پورا کر رہے ہیں لیکن جنین میں ہماری کارروائی صرف ایک بار کے لئے نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہے، جب تک ضرورت ہو گی، ہم اسے اس وقت تک کریں گے۔

نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے مغربی کنارے کے جنین میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ جینین کے قریب سیلم چوکی کے دورے کے دوران کیا۔

نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ’’فی الحال، ہم مشن کو پورا کر رہے ہیں لیکن جنین میں ہماری کارروائی صرف ایک بار کے لئے نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہے، جب تک ضرورت ہو گی، ہم اسے اس وقت تک کریں گے۔ ہم جنین کو دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ ہم جہاں بھی دہشت گردی دیکھیں گے، اس پر حملہ کر کے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔


تل ابیب میں منگل کے دہشت گردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے، نیتن یاہو نے کہا ’’آج تل ابیب میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا، جسے ایک مسلح شہری کی مداخلت سے ناکام بنا دیا گیا جو کہ دوسری صورت میں کئی جانیں لے سکتا تھا۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس قسم کے حملے سے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روک سکتے ہیں وہ غلط ہیں۔ وہ اسرائیل کی قوم، ہماری حکومت، ہمارے شہریوں اور ہمارے فوجیوں کے جذبات کو نہیں جانتے۔‘‘

اسرائیل نے اتوار کے روز مغربی کنارے میں برسوں میں اپنا سب سے بڑا فضائی اور زمینی حملہ کیا۔ آئی ڈی ایف کے طیاروں نے جنین پناہ گزین کیمپ میں مبینہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر 10 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے ایک میزائل لانچر، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔