ناٹو کی رکنیت کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کی پارلیمنٹ کے درمیان مذاکرات

فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ "اگر بحث میں کوئی ایسی تحریک پیش کی جاتی ہے، جو رپورٹ میں دی گئی رائے سے مختلف اور اس کی تائید ہو، تو بحث کے اختتام پر ان پر ووٹنگ کرائی جا سکتی ہے۔‘‘

ناٹو، تصویر آئی اے این ایس
ناٹو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہیلنسکی: فن لینڈ اور سویڈن کی پارلیمنٹ پیر کو یعنی آج ناٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) میں رکنیت کے لیے اپنی درخواستوں کو منظور کرنے کے عمل سے متعلق حکومتی رپورٹس پر بحث کریں گی۔ فن لینڈ کی وزیر اعظم ثنا میرین فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت سے متعلق رپورٹ پیش کریں گی جس کے بعد پارلیمنٹ میں بحث ہو گی۔ فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ "اگر بحث میں کوئی ایسی تحریک پیش کی جاتی ہے، جو رپورٹ میں دی گئی رائے سے مختلف ہو اور اس کی تائید ہو، تو بحث کے اختتام پر ان پر ووٹنگ کرائی جا سکتی ہے۔‘‘

اس کے ساتھ ساتھ سویڈش پارلیمنٹ سیکورٹی پالیسی رپورٹ پر بھی بحث کرے گی، جو سویڈش وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن پیش کریں گی۔ سویڈن کی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ "ہر فریق کے ایک نمائندے کو بحث میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی، جس کی مدت دس منٹ سے زیادہ نہیں ہوگی۔"


فن لینڈ کے ماہرین کو توقع ہے کہ یہ بحث منگل تک جاری رہے گی، جب کہ سویڈش اخبار ایکسپریشن نے جمعہ کے روز اطلاع دی تھی کہ سویڈش کابینہ کے سربراہ پارلیمان میں بحث کے فوراً بعد پیر کو ایک خصوصی حکومتی اجلاس بلائیں گے، جہاں ناٹو کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن ناٹو میں شامل ہونے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ مارچ میں، ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اگر وہ ناٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ان کی درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔