خاتون نے ’حاملہ بچی‘ کو دیا جنم، پیدائش کے 24 گھنٹے کے اندر کرنا پڑا آپریشن
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا میڈیکل کنڈیشن ہے جو کبھی کبھی ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ اسی وجہ سے جب بچی کی پیدائش عمل میں آ گئی تو آپریشن کر اس کے پیٹ سے دوسرے جنین کو نکال دیا گیا۔
کولمبیا میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے ’حاملہ‘ بچی کو جنم دیا۔ حیران کر دینے والے اس واقعہ سے ڈاکٹر بھی حیرت میں ہیں اور بچی کی زندگی بچانے کے لیے انھیں پیدائش کے 24 گھنٹے کے اندر ہی آپریشن کر اس کے پیٹ میں پرورش پا رہے بچے کو باہر نکالنا پڑا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مماز لیٹنس نام کے ایک اسپتال میں ایک خاتون نے بیٹی کو جنم دیا۔ شروعاتی جانچ میں ہی اس بات کا انکشاف ہو گیا کہ جنم لینے والی بچی خود بھی حاملہ ہے۔ یہ جاننے کے بعد ڈاکٹروں نے 24 گھنٹے کے اندر اس بچی کی سی-سیکشن سرجری کر کے حمل میں موجود جنین کو باہر نکالا۔
بتایا جاتا ہے کہ بچی کے جنم سے دو مہینے پہلے جب خاتون ماں کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تھا تو یہ پتہ چلا تھا کہ اس کے جسم میں دو جنین موجود ہیں۔ لیکن دونوں میں سے ایک ’کورڈ‘ حمل میں پرورش پا رہی بچی کے پیٹ میں موجود ہونے کی بات بھی سامنے آئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا میڈیکل کنڈیشن تھا جو کبھی کبھی ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ اسی وجہ سے جب بچی کی پیدائش ہو گئی تو آپریشن کر اس کے پیٹ سے دوسرے جنین کو نکالا گیا۔ اس جنین کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا دل اور دماغ دونوں ہی ڈیولپ نہیں ہوئے تھے۔
آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون نے جس بچی کو جنم دیا، وہ اب بالکل صحت مند ہے اور آپریشن کی وجہ سے مستقبل میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہونے والی۔ جنم لینے والی بچی کے حاملہ ہونے کے بارے میں اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ’’یہ ایک طرح کا پیراسیٹک ٹوئنس کا معاملہ ہے۔ اس طرح کے کیس کو ’فیٹس ان فیٹو‘ بھی کہا جاتا ہے۔‘‘
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچی نے اپنی ماں کے پیٹ میں اپنے ساتھ پرورش پا رہے دوسرے جنین کو نگل لیا تھا اور وہ اس کے پیٹ میں پرورش پانے لگا تھا۔ یہ ایک انتہائی نادر میڈیکل کنڈیشن ہے جس میں ماں کے پیٹ میں پرورش پا رہے دو جنین میں سے ایک اپنے بھائی یا بہن کو نگل جاتا ہے اور دوسرا بچہ نگلنے والے بچے کے پیٹ میں پرورش پانے لگتا ہے۔ میڈیکل میں اس حالت کو پیراسیٹک ٹوئن کہا جاتا ہے۔ کوئی بھی خاتون اس کنڈیشن کی شکل تب ہوتی ہے جب ایک جڑواں بچے کی پرورش کے دوران حمل رک جاتا ہے۔ حالانکہ وہ پوری طرح تیار ہونے والے بچے سے جڑا رہتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔