مراکش نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے داخلے پر پابندی لگائی
مراکش نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی
رباط: مراکش نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔وزارت نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ چین میں کووڈ-19 سے متعلق صحت کی صورتحال اور چین کے لوگوں کے ساتھ مستقل اور براہ راست رابطے اور مراکش میں کورونا کی ایک نئی لہر سے بچنے کے لیے حکام نے پیپلز ریپبلک آف چائنا سے آنے والے تمام مسافروں کے مراکش میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ یہ اقدام دولوگوں کے درمیان مخلصانہ دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ فرانس اور برطانیہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو جنوری کے پہلے ہفتے سے کووڈ-19 کے لیے منفی رپورٹیں جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے بدھ کے روز کہا کہ 5 جنوری سے چین سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے کووڈ 19 کے منفی ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اٹلی اور اسپین کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ممالک نے بھی چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے درمیان احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔