میکسیکو سیٹی: اب تک کووڈ- 19 کی وجہ سے 9 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوئے ملازمت سے محروم
آئی ایم ایس ایس نے کل ایک رپورٹ میں کہا کہ صرف جون میں کووڈ- 19 وبائی مرض کے نتیجے میں میکسیکو میں 83311 لوگوں نے باقاعدہ ملازمتوں سے ہاتھ دھویا ہے۔
میکسیکوسیٹی: میکسیکو میں 2020 کے پہلے نصف حصے میں 921583 لوگ ملازمتوں سے محروم ہوئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سیکیورٹی (آئی ایم ایس ایس) نے یہ اطلاع دی ہے۔ آئی ایم ایس ایس نے کل ایک رپورٹ میں کہا کہ صرف جون میں کووڈ- 19 وبائی مرض کے نتیجے میں میکسیکو میں 83311 لوگوں نے باقاعدہ ملازمتوں سے ہاتھ دھویا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بحریہ کے سین ڈیاگو بیس پرآتشزدگی،21 افراد زخمی
میکسیکو نے جو برازیل کے بعد لاطینی امریکہ کی دوسری سب سے بڑی معیشت، چھ ماہ کے عرصے میں معاشرتی سلامتی کے ضامن ادارے (آئی ایم ایس ایس) کے ساتھ رجسٹرڈ تقریباً 19.5 ملین لوگوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے تاکہ وہ میڈیکل کئیر، اسپتالی اخراجات، آپریش اور دواؤں کے اخراجات سے بے فکر ہو جائیں۔ کسی بیماری یا حادثے کے بعد ملازمت کے قابل نہ رہ جانے والوں کو بھی آئی ایم ایس ایس 52 ہفتوں تک تنخواہ کا ایل حصہ ادا کرتا ہے۔ ان میں سے 86.6 فیصد مستقل ملازمت کرنے والے تھے اور دیگر 13.4 فیصد عارضی ملازمتیں کرنے والے۔
میکسیکو کے صدر اینڈرس مینوئل لوپیز اوبریڈور نے اندازہ لگایا ہے کہ وبائی بیماری کی وجہ سے 2020 میں ملک میں 10 لاکھ ملازمتوں سے محرومی سامنے آسکتی ہے۔ اس کے پیش نظر ان کی انتظامیہ 20 لاکھ کے قریب نوکریوں کے مواقع سامنے لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ 28 فروری کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے اپنے پہلے کیس کا پتہ لگنے کے بعد سے، میکسیکو میں اس بیماری سے 290000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیس سامنے آئے ہیں اور 34730 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔