جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے کچرا ڈھونے والے 600 سے زائد غبارے گرے

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کا صدارتی دفتر شمالی کے غبارے کی اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اتوار کو قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کے لئے تیار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

شمالی کوریا کے کچرا ڈھونے والے 600 سے زیادہ غبارے مسلسل پانچ دنوں سے جی پی ایس سگنل جام ہونے کے درمیان جنوبی کوریا میں گرے ہیں۔ سیول کی فوج نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی کوریا کا صدارتی دفتر جوابی قدم اٹھانے پر غور کررہا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ اس نے 600 سے زیادہ غباروں کا پتہ لگایا ہے جو دونوں کوریا کو الگ کرنے والی فوجی حد بندی لائن کے پار تیرتے ہوئے ہفتے کی رات 8 بجے سے اتوار کی صبح 10 بجے کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں گرے تھے۔

جے سی ایس کے مطابق غباروں میں پچھلے غباروں کی طرح سگریٹ کے ٹکڑے، کاغذ اور پلاسٹک کے تھیلے جیسے کوڑے کے مختلف ٹکڑے تھے۔ جنوبی کوریا کے کارکنوں کی طرف سے بھیجے گئے پیونگ یانگ مخالف کتابچے کے خلاف ’جیسے کو تیسا کارروائی‘ کی وارننگ دینے کے بعد شمالی کوریا نے اس سے قبل منگل اور بدھ کو کچرا اور فضلے سے بھرے تقریباً 260 غبارے جنوب میں بھیجے تھے۔ جے سی ایس نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اشیاء کو ہاتھ نہ لگائیں اور قریبی فوجی یا پولیس حکام کو مطلع کریں۔ یونہاپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں غباروں سے ممکنہ خطرے سے بھی خبردار کیا گیاہے۔


سیول شہر کی حکومت نے اتوار کو کہا کہ وہ اس طرح کے واقعات کا جواب دینے کے لیے 24 گھنٹے ایک ایمرجنسی سینٹر چلائے گی۔ شمالی کوریا کا غبارہ لانچ کئی حالیہ اشتعال انگیز اقدامات کے بعد ہوا ہے، جس میں پیر کو ایک جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرنے کی ناکام کوشش بھی شامل ہے۔ یونہاپ کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کا صدارتی دفتر شمالی کے غبارے کی اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اتوار کو قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کے لئے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔