ایتھوپیا کے 45000 سے زیادہ مہاجرین نے سوڈان میں پناہ لی

خالد نے کہا کہ ایتھوپیا سے نقل مکانی کرکے سوڈان میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد 45000 سے تجاوز کر چکی ہے، حالانکہ مہاجرین کے لئے رہائش کے انتظام جیسے مقامی مسائل بدستور برقرار ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قاہرہ: ایتھوپیا کے ٹگری خطے میں تنازعے کے آغاز سے اب تک ملک چھوڑنے والے 45 ہزار سے زیادہ مہاجرین سوڈان میں پناہ لے چکے ہیں۔ یہ معلومات سوڈان کی مہاجر ایجنسی کے سربراہ السیر خالد نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا سے نقل مکانی کرکے سوڈان میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد 45000 سے تجاوز کر چکی ہے، حالانکہ انسانی امدادی تنظیموں کے سست کام کی وجہ سے مہاجرین کے لئے رہائش کے انتظام جیسے مقامی مسائل بدستور برقرار ہیں۔

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ٹگری پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کے باغیوں نے پرامن ہتھیار ڈالنے کے لئے تین دن مانگے ہیں اور سرکاری افواج سے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایتھوپیا کی حکومت نے فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے الزامات کے بعد سرکاری فوج اور ٹی پی ایل ایف کے مابین تنازعہ کی صورتحال ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔