یو اے ای کراؤن پرنس نے سلیمانی کے خلاف امریکی کارروائی کو ٹھہرایا صحیح، امریکہ نے کہا ’شکریہ‘
سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان السعود نے جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو سے فون پر بات چیت کے دوران امن قائم کرنے پر زور دیا تھا۔
واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے عراق میں کی گئی کارروائی میں حمایت دینے کے لئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ابو ظہبی کراؤن پرنس محمد بن زيد النهيان کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن آرٹگس نے یہ اطلاع دی۔
آرٹگس نے کہا کہ ’’وزیر خارجہ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی شہریوں کی حفاظت کے لئے قاسم سلیمانی پر حملہ کی فیصلہ کن کارروائی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس شراکت داری کے لئے اور اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس قدس فورس کی طرف سے جاری مسلسل جارحانہ خطرات کی شناخت کرنے کے لئے کراؤن پرنس کا شکریہ ادا کیا‘‘۔
اس سے پہلے سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان السعود نے جمعہ کو پومپيو سے فون پر بات کی اور امن قائم کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گزشتہ جمعہ کو راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی اور ایران کی حامی تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی موت ہو گئی تھی۔ حملے کے کچھ دیر بعد امریکہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی اور کہا کہ انہوں نے یہ کارروائی صدر ٹرمپ کے حکم پر کی ہے۔ اگرچہ اس حملے کے بعد مغربی ایشیا کے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
یہاں قابل غور ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان خلیج ہرمز سے متعلق پیدا ہوئے تنازعہ کی وجہ سے یو اے ای اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات میں گزشتہ چند دہائی سے تلخی آ گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔