میکسیکو: آئل پلیٹ فارم میں آگ لگنے سے 6 افراد زخمی

صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس کے دوران آگ لگنے کے واقعہ کی وضاحت کی اور کہا کہ تین سے چار کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

میکسیکو سٹی: خلیج میکسیکو کے کیمپیچے ساؤنڈ میں واقع سرکاری پیٹرولیوس میکسک نوس (پیمیکس) کے آف شور پلیٹ فارم پر آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے۔ پیمیکس میں جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 0525 بجے، نوہوچ-اے لنک پلیٹ فارم اور بعد میں کمپریشن پلیٹ فارم پر آگ بھڑک اٹھی، اس لئے ایمرجنسی شٹ ڈاؤن سسٹم کو فعال کر دیا گیا اور چار جہازوں کو اس سے نمٹنے کے لیے روانہ کیا گیا۔

آئل کمپنی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پروسیسنگ سینٹر میں 328 کارکن تھے جن میں سے 321 کو نکال لیا گیا۔ صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس کے دوران آگ لگنے کے واقعہ کی وضاحت کی اور کہا کہ تین سے چار کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا ’’صبح سویرے ایک گیس پروڈکشن پلیٹ فارم پر دھماکہ ہوا۔ پیمیکس فائر فائٹرز اور نیوی وہاں موجود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔