دونوں بازوؤں سے محروم میکسیکین دوشیزہ ملکہ حسن کے مقابلہ میں شامل

ماڈل انا گیبریلا مولینا بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود کھانا کھانے، موبائل فون کے استعمال اور لکھنے میں اسے کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ وہ یہ سارے کام اپنے پاؤں سے کرتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

عام طور پرمقابلہ حسن میں شامل دو شیزائیں اپنے جسمانی خدو خال پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے عالمی مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں مگر میکسکو کی ایک حسینہ پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود ملکہ حسن کے انتخاب کے لیے قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق میکسیکو کی 24 سالہ ماڈل انا گیبریلا مولینا کو امید ہے کہ وہ اپنے آبائی شہر ویراکروز میں ہونے والے ملکہ حسن کے مقابلے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ چوبیس سالہ مولینا علم نفسیات میں گریجویٹ ہیں۔ ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کی جسمانی حالت میں شاید اسے مقابلہ حسن کے لیے موزوں نہ سمجھا جائے مگر وہ معذوروں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں.


ماڈل انا گیبریلا مولینا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ساری زندگی میں خود سے پیش آنے والی ہرمشکل پر قابو پالیا۔ وہ بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود کھانا کھانے، موبائل فون کے استعمال اور لکھنے میں اسے کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ وہ یہ سارے کام اپنے پاؤں سے کرتی ہیں۔


خیال کیا جاتا ہے کہ مارچ میں مولینا نے ویرکروز میں مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔ خلیج میکسیکو کے کنارے ملک کی 80 لاکھ آبادی میں کسی معذور لڑکی کا مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا پہلا واقعہ ہے۔ اگر وہ جیت جاتی ہے تو وہ جون میں ہونے والی مس میکسیکو مقابلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔