پاکستان کے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر زبردست دھماکہ، 20 افراد کی موت، کئی شدید زخمی

دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے بُکنگ دفتر میں ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچنے سے ٹھیک پہلے ہوا۔ کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹروں کو فوری طور پر بلا لیا گیا ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پاکستان کے شمال مغربی بلوچستان میں دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن کے پاس زوردار بم دھماکہ میں 20 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی خبر چینل جیو نیوز کے مطابق یہ دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے بُکنگ دفتر میں ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچنے سے ٹھیک پہلے ہوا۔ اسٹیشن پر ہمیشہ کی طرح ہی بھیڑ بھاڑ ہونے کے چلتے بڑی تعداد میں لوگوں کے جانی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

پولیس اور راحت و بچاؤ ٹیم دھماکہ کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اضافی ڈاکٹروں اور معاون ملازمین کو فوری طور پر بلایا گیا ہے۔

یہ دھماکہ کس نے اور کیوں کیا، اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ فی الحال اس دھماکہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔ دھماکہ کے وقت ریلوے اسٹیشن پر ایک پسنجر ٹرین کو گزرنا تھا، اس وجہ سے وہاں کافی بھیڑ تھی۔ دھماکہ کے بعد کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر زبردست افرا تفری مچ گئی۔ وہاں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ بہت بڑا بم دھماکہ تھا۔ جانکاری کے مطابق جب جعفر ایکسپریس بھنڈی کی طرف جا رہی تھی، اسی وقت یہ زوردار دھماکہ ہوا۔


قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل بھی پاکستان میں بم دھماکے ہوئے تھے۔ پاکستان کے نارتھ وزیرستان میں ہوئے دھماکہ میں 4 سیکوریٹی اہلکاروں کی موت ہو گئی تھی جبکہ کئی شدید طور پر زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخواں میں ایک اسکول کے پاس بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو بچوں کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں اس سے کچھ دن قبل بلوچستان کے پاس بم دھماکہ ہوا تھا جس میں پانچ اسکولی بچوں سمیت 7 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 22 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ بائک میں آئی ای ای ڈی لگا کر کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔