شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، یحیٰ سنوار کے قتل سے مزاحمتی جذبہ مزید مضبوط ہو گا: ایران

ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار پر کہا، ’’ان کی شہادت پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی دے گی‘‘

<div class="paragraphs"><p>یحیی سنوار کی فائل تصویر / Getty Images</p></div>

یحیی سنوار کی فائل تصویر / Getty Images

user

قومی آواز بیورو

ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کے بارے میں حالیہ خبروں کے تناظر میں کہا ہے کہ 'یحیٰ السنوار کی شہادت پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی دے گی۔' یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے یحییٰ السنوار کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔

ایرانی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ "مزاحمتی جذبہ اور توانا ہوگا اور یحیٰ سنوار نوجوانوں اور بچوں کے لیے مزاحمت کا ایک نمونہ اور مثال بنیں گے۔ اب نئی نسل اور نوجوان سنوار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہوں گے۔‘‘

ایرانی مشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "جب تک صہیونی قبضہ اور جارحیت برقرار ہے، مزاحمت جاری رہے گی۔ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور وہ آنے والی نسلوں کے لیے تحریک اور قوت کا باعث بنتے ہیں۔"


خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز یہ اعلان کیا کہ انہوں نے حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کو غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ ہلاکت ایک جھڑپ کے دوران ہوئی ہے۔ اس واقعے سے ایک روز قبل دو دیگر جنگجوؤں کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں تناؤ بڑھ رہا ہے اور یحیٰ سنوار کے قتل نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ ایرانی مشن کا یہ کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد مزاحمتی تحریکوں کو مزید حوصلہ ملے گا اور وہ اپنے مقصد کے لیے جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔