ماریو ڈریگی اٹلی کے اگلے وزیر اعظم کا آج لیں گے حلف

ماریو ڈریگی کا قد تب بڑھ گیا جب انھیں پارلیمنٹ کے سب سے بڑے گروپ فائیو اسٹار موومنٹ نے سپورٹ کیا اور تمام سیاسی پارٹیاں ان کی حمایت میں آگے آئیں۔

ماریو ڈریگی، تصویر یو این آئی
ماریو ڈریگی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

روم: ماہر اقتصادیات ماریو ڈریگی کے ملک کے صدر سے ملاقات کے بعد، ان کی سرکاری طور پر اٹلی کے اگلے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کی تصدیق ہوگئی اور وہ ہفتے کے روز وزارت عظمیٰ کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماریو ڈریگی نے جمعہ کے روز صدر سے ملاقات کے بعد، اپنی کابینہ کی ایک فہرست دی، جسے بعد میں قبول کرلیا گیا۔ وہ یورپی مرکزی بینک کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔

ماریو ڈریگی کا قد تب بڑھ گیا جب انھیں پارلیمنٹ کے سب سے بڑے گروپ فائیو اسٹار موومنٹ نے سپورٹ کیا اور تمام سیاسی پارٹیاں ان کی حمایت میں آگے آئیں۔ حکومت کو اگلے ہفتے اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا ہے، جو کہ محض رسمی حیثیت کا حامل ہوگا۔ اٹلی بدستور بدترین معاشی بحران کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بھی دوچار ہے۔ لہذا پچھلی حکومت کے گرنے سے یوروپی یونین کے کورونو ریکوری فنڈز خرچ کرنے پر بھی ملک کو ایک الجھن میں ڈال دیا ہے۔


ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ خیال رہے اٹلی دنیا کا چھٹا ملک ہے جس میں سب سے زیادہ اموات کورونا وبا سے ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔