معروف ہاکی کھلاڑی عابد علی رضوی کی بیٹی ماہ رخ خان کا آسٹریلیا میں انتقال
ماہ رخ خان کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ 63 سالہ ماہ رخ خان کا انتقال کڈنی فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔ وہ مومنہ اور دیندار خاتون تھیں۔
ہندوستان کے معروف ہاکی کھلاڑی عابد علی رضوی کی بیٹی ماہ رخ خان کا آسٹریلیا کے پرتھ شہر میں 27 اگست کو انتقال ہو گیا۔ آج ان کی تدفین پرتھ کے قبرستان میں ہوئی جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اتر پردیش کے لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی ماہ رخ خان کی شادی تنویر خان سے ہوئی تھی جو کہ آسٹریلیا میں ہی سائنسداں ہیں۔
ماہ رخ خان کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ 63 سالہ ماہ رخ خان کا انتقال کڈنی فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔ وہ مومنہ اور دیندار خاتون تھیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی سب سے اہم خصوصیت ان کی ہمدردانہ طبیعت تھی۔ وہ دونوں ہاتھوں سے دوسروں کی مدد کرنا جانتی تھیں اور ہمدردی کا جذبہ ان کے اندر اس قدر بھرا ہوا تھا کہ ضرورت مندوں کی بیش بہا مدد کرتی تھیں اور گھر والوں کو بتاتی بھی نہیں تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ ماہ رخ خان کے والد عابد علی رضوی قومی سطح کے بہترین کھلاڑی تھے اور انھوں نے دھیان چند جیسے مشہور و مقبول ہاکی کے کھلاڑی کے ساتھ بھی کھیلا تھا۔ ماہ رخ کے انتقال سے ان کی فیملی میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔ 30 اگست بروز جمعہ ماہ رخ کا سویم آسٹریلیا میں ہی ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Aug 2019, 6:10 PM