لیبیا میں بڑا سمندری حادثہ، تارکین وطن کی کشتی غرقاب، 117 افراد لاپتہ

آئی او ایم کے ترجمان فلیویو ڈی گیا کومو نے بتایا کہ تقریباً 120 تارکین وطن کو لے جا رہی ایک کشتی سمندر سے 50 میل کی دوری پر ڈوب گئی۔ تین لوگوں کو بچا کر لامپیڈوسا جزیرہ لایا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لیبیا: لیبیا کے ساحلی علاقے سے کچھ دور ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 117 لوگوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ تارکین وطن کے امور کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم) کے ترجمان نے اس حادثے میں بچنے والے لوگوں کے حوالے سے اس بات کی اطلا دی۔

لیبیا میں بڑا سمندری حادثہ، تارکین وطن کی کشتی غرقاب، 117 افراد لاپتہ

آئی او ایم کے ترجمان فلیویو ڈی گیا کومو نے بتایا کہ تقریباً 120 تارکین وطن کو لے جا رہی ایک کشتی سمندر سے 50 میل کی دوری پر ڈوب گئی۔ تین لوگوں کو بچا کر لامپیڈوسا جزیرہ لایا گیا۔اس حادثے میں بچنے والے لوگوں کے مطابق کشتی پر کل 120 افراد سوار تھے۔ لاپتہ افراد میں 10 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔فلیو یو ڈی گیاکومو نے بتایا کہ لاپتہ افراد میں ایک دو ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ زیادہ تر مہاجر مغربی افریقہ کے تھے۔ ترجمان کے مطابق لاپتہ مہاجرین میں 40 سوڈانی بھی شامل تھے۔

لیبیا میں بڑا سمندری حادثہ، تارکین وطن کی کشتی غرقاب، 117 افراد لاپتہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔