’آسمان پر نظر رکھیں، میزائل حملہ بھی ہو سکتا ہے‘، پوتن کے قریبی میدویدیو نے ’انٹرنیشنل کریمنل کورٹ‘ کو دی دھمکی!
روسی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیو نے ججوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کریمنل کورٹ کو روسی صدر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔‘‘
ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے روسی صدر ولادمیر پوتن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ اب روسی صدر کے قریبی اور روسی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیو نے آئی سی سی کے ججوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کریمنل کورٹ کو روسی صدر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں جنگ کے سبب بڑی تعداد میں بچوں کی ہجرت کے لیے آئی سی سی نے روسی صدر پوتن کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ روس میں آئی سی سی کے اس قدم کی تنقید کی جا رہی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق دمتری میدویدیو نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی نے ایک نیوکلیائی طاقت کے صدر پر ٹرائل چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہم اس کا حصہ بھی نہیں ہیں۔
میدویدیو کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ججوں کو ایک بڑی نیوکلیائی طاقت کے خلاف قدم نہیں اٹھانا چاہیے، سبھی لوگ بھگوان اور میزائلوں کے تئیں جوابدہ ہیں۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ شمالی سمندر سے ایک ہائپرسونک روسی میزائل ہیگ واقع آئی سی سی پر گر جائے۔ میدویدیو نے آئی سی سی کے ججوں کو آسمان پر نگاہ رکھنے کی صلاح بھی دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔