بریگزٹ کو روکنے پر برطانیہ میں جلد انتخابات کے امکانات: بورس جانسن
برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بورس جانسن کی بریگزٹ پالیسی کو اس وقت جھٹکا لگا جب حکمران کنزرویٹو پارٹی کے باغی ممبران پارلیمنٹ نے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست دے دی۔
لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ بریگزٹ کو روکنے کے لئے ووٹنگ کرتے ہیں تو وہ جلد سے جلد انتخابات کا اعلان کریں گے۔ اس سے پہلے منگل کی رات برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بورس جانسن کی بریگزٹ پالیسی (برطانیہ کے یوروپی یونین سے باہر ہونے کے عمل) کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب حکمران کنزرویٹو پارٹی کے باغی ممبران پارلیمنٹ نے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست دے دی۔
اس سال جولائی میں وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بورس جانسن کا پارلیمنٹ میں یہ پہلا امتحان تھا، لیکن بریگزٹ کے معاملہ پر ایک قرار داد پر ووٹنگ ہوئی جس میں صرف 301 ممبران پارلیمنٹ نے ان کی حمایت کی جبکہ 328 ممبران پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔
برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے مطابق اب ملک میں اس سیاسی مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے انتخابات ہی واحد متبادل ہے۔ برطانیہ کے قانون کے مطابق اگر بورس جانسن جلد انتخابات کرانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے انہیں پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے ہوگی۔
قابل غور ہے کہ بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں 31 اکتوبر تک برطانیہ بغیر کسی معاہدہ کے یوروپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔ بریگزٹ کے لئے پہلے سے طے اس میعاد میں تبدیلی کے لئے باغی اور اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کو ایک قرارداد پیش کرکے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اسے منظور کروا کرقانون بنا سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 AM