جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا پر ’اسموک بم‘ سے حملہ، ملزم گرفتار

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے جلسہ کے دوران دھماکہ ہونے کی اطلاع ہے۔ جس وقت وہ تقریر کر رہے تھے تو ان پر اسموک بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ٹوکیو: جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا پر ایک جلسہ عام کے دوران حملہ کیے جانے کیا اطلاع ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم فومیو کیشیدا پر اس وقت دھوئیں کے بم (اسموک بم) سے حملہ کیا گیا، جب وہ تقریر کر رہے تھے۔ وزیراعظم کو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

جاپان ٹائمز کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وزیر اعظم فومیو کشیدا واکایاما شہر میں اپنی تقریر شروع کرنے والے تھے۔ اسموک بم پھینکے جانے کے بعد چاروں طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر جمع لوگ محفوظ مقام کی تلاش کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو پکڑ بھی لیا۔


دھماکے کے بعد وزیر اعظم کشیدا بال بال بچ گئے اور ان کے محافظوں نے حصار بنا کر انہیں محفوظ مقام تک پہنچایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فومیو کیشیدا جلسہ کے دوران حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں تقریر کرنے والے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔