امریکہ اور یوروپی ممالک کے شہریوں پر جاپان لگائے گا پابندی

جاپان نے 21 یوروپی ممالک اور ایران کا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سفر کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے داخلہ پر روک لگانے کا اعلان کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان کی حکومت عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پیش نظر امریکہ، چین، جنوبی کوریا اور بیشتر یوروپی ممالک سے آنے والے لوگوں کے داخلہ پر مکمل طور پر روک لگانے کے منصوبہ پر غور کر رہی ہے۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ذرائع نے شناخت چھپائے جانے کی شرط پر بتایا کہ یہ مجوزہ روک جمعرات کو اعلان غیر ملکی شہریوں کے جاپان میں داخلہ پر لگائی گئی روک کو مزید وسعت دے گا۔ جاپان نے 21 یوروپی ممالک اور ایران کا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سفر کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے داخلہ پر روک لگانے کا اعلان کیا تھا۔


اس سے قبل جاپان نے کورونا وائرس کے اہم مرکز چین کے صوبہ ہبوئی یا جنوبی کوریا کے دائیگو کا دورہ کرنے والے لوگوں کے داخلہ پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے علاوہ امریکہ کا سفر کرنے والے لوگوں کی جاپان واپسی پر 14 دن تک خود کو الگ تھلگ کرنے کی لازمیت تھی۔ جاپان میں کورونا وائرس سے متاثر اب تک 1800 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ سے آئے ڈائمنڈ پرنسز کروز جہاز پر 700 لوگ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے جن میں سے سات کی موت ہو چکی ہے۔

چین سے پھیلنے والے اس وائرس نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا ہے لیکن اٹلی وہ ملک ہے جہاں اس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔اٹلی میں جہاں 10779 افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں اسپین میں 6803 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے وہیں اس وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں ایک لاکھ 41 مریض ہیں اور وہاں ابھی تک 2475 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔