جاپان میں طوفان ’بیبنکا‘ کا خطرہ، موسمیاتی ایجنسی کا الرٹ جاری

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے طوفان بیبنکا کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے

<div class="paragraphs"><p>طوفان بیبنکا / یو این آئی</p></div>

طوفان بیبنکا / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق، اس سال کا 13واں طوفان 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے تک، طوفان کا مرکزی دباؤ 990 ہیکٹوپاسکلز تھا اور ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 میٹر فی سیکنڈ تھی۔ جے ایم اے نے بتایا کہ طوفان کا تیز ہوا کا علاقہ، جہاں ہوا کی رفتار کم از کم 15 میٹر فی سیکنڈ ہے، مرکز سے 220 کلومیٹر کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے۔


موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث ہفتہ اور اتوار کے دوران متاثرہ علاقوں میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور اونچی لہریں آ سکتی ہیں۔ مقامی رہائشیوں اور وزیٹرز سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ طوفان 2018 میں بھی آیا تھا اور اس وقت چین اور ویتنام میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی۔ طوفان بیبنکا 9 اگست 2018 کو چین کے سمندر کے اوپر ایک ٹراپیکل ڈپریشن سے پیدا ہوا تھا اور بعد اس نے کئی ممالک میں اپنی شدت کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔