جاپان نے غریب ممالک کو 10 ملین کووڈ ویکسین دینے کا کیا اعلان
جاپان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم نے اضافی ویکسین طلب کی تھی۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ انڈونیشیا اور فلپائن کو دو ملین، تھائی لینڈ کو چار ملین اور ویت نام کو پانچ لاکھ ویکسین دیں گے۔‘‘
ٹوکیو: جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے جمعہ کو بتایا کہ جاپان جنوبی ایشیا، افریقہ، وسطی امریکہ اور جنوبی امریکہ کے ممالک کو 10 ملین اضافی کووڈ-19 ویکسین فراہم کرے گا۔ جاپان پہلے ہی ان غریب ممالک کو 25 ملین ویکسین دے چکا ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم نے اضافی ویکسین طلب کی تھی۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ انڈونیشیا اور فلپائن کو دو ملین، تھائی لینڈ کو چار ملین اور ویت نام کو پانچ لاکھ ویکسین دیں گے۔ ہم تائیوان کو بھی ویکسین بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ کوویکس مہم کے تحت ویکسین کی پچاس لاکھ خوراکیں ایشیا، افریقہ، امریکہ اور پیسفک جزیرے کے غریب ممالک میں پہنچائی جائیں گی۔ موتیگی نے بتایا کہ یونیسیف کے مطابق جاپان دنیا کا تیسرا بڑا ویکسین تقسیم کرنے والا بن گیا ہے۔ اب تک جاپان مختلف ممالک کو 25 ملین کووڈ۔ 19 ویکسین دے چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔