جئے شنکر نے فلپائن کے وزیر خارجہ سے کی ملاقات
فلپائن کے وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسن جونیئر اور ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
منیلا/نئی دہلی: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے فلپائن میں پیر کے روز وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسن جونیئر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ اس میٹنگ میں دونوں رہنمائوں نے کورونا وباء کے مابعد صحت اور سیکورٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز کی۔
یہ بھی پڑھیں : یوپی: بی جے پی کا کھدیڑا ہوگیا... اعظم شہاب
فلپائن کی وزارت خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’فلپائن کے وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسن جونیئر نے ڈاکٹر ایس جئے شنکر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’دونوں رہنما صحت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ڈاکٹر جئے شنکر کا آسیان ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ڈاکٹر جئے شنکر اتوار کو فلپائن پہنچے۔ وہ فلپائن کی بحریہ کے لیے برہموس میزائلوں کی تین بیٹریوں کے لیے اس سال کے شروع میں 374.9 کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لئے کل یہاں پہنچے ہیں۔ اس ملاقات میں آج فلپائن-ہندوستان تعلقات کی موجودہ اور مستقبل کی سمتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں صحت اور سیکورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور عالمی مسائل بھی شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔