ویڈیو: اسرائیل میں کورونا ٹیکہ کاری کے دوران ہوا بڑا انکشاف، سبھی محو حیرت
دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان اسرائیل سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ وہاں جاری ٹیکہ کاری مہم کے دوران ایک بڑا انکشاف ہوا ہے جس نے لوگوں کو راحت بخشی ہے۔
دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان اسرائیل سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اسرائیل میں جاری ٹیکہ کاری مہم کے دوران ایک بڑا انکشاف ہوا ہے جس سے پوری دنیا نے راحت کی سانس لی ہے۔ دراصل اسرائیل میں ٹیکہ کاری کے دوران ایک اسٹڈی کی گئی ہے جس سے اشارہ ملا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین لگ رہی ہے، وہ کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ نہیں کر پائیں گے۔ ابھی تک یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ جنھیں ویکسین لگے گی وہ تو کورونا سے بچ جائیں گے، لیکن دوسرے لوگوں میں وہ کورونا انفیکشن پھیلا سکتے ہیں۔ لیکن تازہ اسٹڈی کے بعد اس میں شامل ایک سائنسداں کا کہنا ہے کہ فائزر کی ویکسین لگانے والے لوگ دیگر لوگوں میں وائرس کا پھیلاؤ نہیں کریں گے۔ اس خبر سے لوگ محو حیرت بھی ہیں اور خوش بھی، کیونکہ جن لوگوں کو کورونا کی ویکسین نہیں لگے گی، انھیں ویکسین لگانے والے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا ٹیکہ کون نہ لے، بھارت بائیوٹیک نے کی وضاحت
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔