اسرائیل نے ایران پر نیتن یاہو کے قتل کی سازش کا الزام لگایا، انجام بھگتنے کی دی دھمکی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس ڈرون حملے کے ذریعے ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے قتل کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

 حزب اللہ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے کی پوری دنیا میں گونج سنی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں اسرائیل کے وزیر خارجہ عزرائیل کیٹز نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر پوسٹ کرتے ہوئے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیر خارجہ کیٹز نے اپنے پوسٹ میں لکھا "اقوام متحدہ میں ایرانی سفارت خانہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے قتل کی کوشش کے لیے حزب اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایران کا یہ دعویٰ ہے کہ اس کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ تھا۔ جس تنظیم کو ایران پیسے، ٹریننگ اسلحے وغیرہ سب کچھ دے رہا ہے، وہ اچانک سے ایک آزاد تنظیم ہو جاتا ہے۔"

ہفتہ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنائے جانے پر کہا گیا کہ اس ڈرون حملے کے پیچھے ایران کے ایجنٹ حزب اللہ کا مقصد انہیں جان سے مارنے کا تھا۔ نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس ڈرون حملے کے ذریعے ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے قتل کی بھی کوشش کی گئی تھی۔


نیتن یاہو نے آگے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایجنٹس نے ایسا کرکے بڑی غلطی کر دی ہے۔ ایسے میں یہ حملہ مجھے جنگ جاری رکھنے سے نہیں روک سکتا ہے۔ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے اس کی بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ یاہو نے بتایا کہ ہم غزہ سے اپنے یرغمالوں کو واپس لائیں گے اور جنگجوؤں کو ختم کرنا جاری رکھیں گے۔ جب تک اس جنگ میں اسرائیل کو جیت نہیں مل جاتی، ہم لڑائی جاری رکھیں گے۔

جانکاری کے مطابق جب پی ایم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا اس وقت وہ اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ ہفتہ کو حیفہ کے سیجیریا علاقے میں صبح میں دھماکہ کی آواز سنائی پڑی تھی، یہاں نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ ہے۔ ڈرون سے جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ نیتن یاہو کے گھر کا ہی حصہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔