اسرائیل: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 لوگوں کی موت، 9 نئے معاملے آئے سامنے

اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس کے 16617 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ اس وبا سے 272 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 3403 فعال مریض ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

يروشلم: دنیا کے چنندہ ممالک کی طرح اسرائیل نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے۔ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صرف نو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ اسرائیل کے وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔

اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس کے 16617 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ اس وبا سے 272 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 3403 فعال مریض ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے 177 مریض اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 55 مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے 87 افراد کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 12942 افراد كووڈ -19 سے مکمل طور ٹھیک ہو چکے ہیں۔


اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ جمعرات کو ان علاقوں میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا جہاں کورونا وائرس کے کیسز کم ہیں. اس کے بعد کچھ علاقوں میں اتوار سے اسکول کھول دیئے گئے۔ اسکولوں میں کلاسیں چھوٹے چھوٹے گروپوں میں منعقد کرائے جا رہے ہیں اور اس دوران صفائی کے علاوہ بچوں کے درمیان جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنے کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

تمام طلباء کو اہل خانہ کے دستخط والا صحت سرٹیفکیٹس بھی دکھانا ہوگا، اس کے علاوہ ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا۔ بچوں کو ایک دوسرے سے 6.5 قدم کے جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنا ہو گا۔ اسرائیل میں 20 مئی سے لوگوں کو سمندری بیچ پر جانے کی بھی اجازت دی جائے گی جبکہ 50 سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی جاری رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔