ایرانی صدر رئیسی نے کی مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
ایران کے صدارتی دفتر کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان کے مطابق ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کے ساتھ فون پر بات کی۔
تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں متحد اور مربوط محاذ بنائیں۔ ایران کے صدارتی دفتر کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان کے مطابق ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کے ساتھ فون پر بات کی اور کہا کہ ایران اور الجزائر کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص مسئلہ فلسطین اور تحفظ کے حوالے سے قریبی تعلقات ہیں۔ فلسطینیوں کے حقوق کے بارے میں ایک مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
وہیں بدالمجید نے اس دوران کہا کہ انہیں امید ہے کہ مسلم ریاستوں کے درمیان تعاون کے ذریعے فلسطین کو اسرائیلیوں سے ’’آزاد‘‘ کرایا جائے گا۔ دونوں لیڈروں کے درمیان یہ بات چیت گزشتہ ہفتے لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحدوں اور غزہ پٹی کے فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کے بعد ہوئی ہے۔ جنوبی لبنان اور غزہ میں عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر راکٹ داغے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے فضائی حملوں کا جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران بھر میں ’بے حجاب‘ خواتین کی شناخت کے لیے کمیرے نصب
اسرائیل -فلسطین تنازعہ کا ایک فلیش پوائنٹ مقدس مقام، یروشلم میں الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں پچھلے ہفتے کے شروع میں اسرائیل کے حملے کے بعد تازہ ترین دور میں اضافہ ہوا۔ اسرائیلی پولیس کی درجنوں فلسطینی نمازیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی پولیس نے کہا کہ ’’کئی قانون شکنی کرنے والے نوجوانوں‘‘ نے ’’فسادات بھڑکانے کے لیے‘‘ مسجد اقصیٰ کے اندر خود کو قید کرنے کی کوشش کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔