ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سعودی عرب کا دورہ کریں گے، نائب صدر مخبر نے کی تصدیق

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ال سعود کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
user

یو این آئی

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ال سعود کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق، مخبر نے یہ تبصرہ سعودی فرمانروا کی جانب سے رئیسی کو ریاض کے دورے کی دعوت کا جواب دینے کے لیے پوچھے جانے پر کیا۔

مارچ کے اوائل میں بیجنگ میں چین کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے دوران سعودی عرب اور ایران نے دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ ایرانی صدر کے سیاسی امور کے نائب سربراہ محمد جمشیدی نے 19 مارچ کو ٹوئٹ کیا کہ سعودی فرمانروا نے ایک خط لکھا ہے، جس میں ایرانی صدر کو ریاض کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔


سعودی عرب اور خطے کی دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ ایران کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب صدر مخبر نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا رئیسی انتظامیہ کی جانب سے صدارت سنبھالنے کے بعد سے جاری کردہ کلیدی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔ سعودی عرب نے 2016 کے اوائل میں ایران میں سعودی سفارتی مشن پر حملوں کے جواب میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔